: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سعودی،15اپریل(ایجنسی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کو رقوم دینے کا اعتراف کیا ہے۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر نے کہا ہے کہ یہ مستند طور پر دیا جانے والا ایک عطیہ تھا اور اس کے بدلے
میں کسی قسم کی کوئی توقع نہیں رکھی گئی ہے۔ نجیب رزاق پر الزام ہے کہ مختلف بینکوں میں ان کے 673 ملین ڈالر موجود ہیں۔ اس کے بعد ان پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ عادل الجبیر نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ عطیے کی رقم کتنی تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ریاض حکومت نے رزاق کو رقم دینے کی تصدیق کی ہے۔